کپاس کی قیمتیں دس ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں،ملک بھر میں روئی کی فی من قیمت مزید چار سو روپے کم ہو کر چھ ہزار چھ سو روپے پرپہنچ گئی۔

ـ 12 جولائی ، 2011
  • Adjust Font Size
کپاس کی قیمتیں دس ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں،ملک بھر میں روئی کی فی من قیمت مزید چار سو روپے کم ہو کر چھ ہزار چھ سو روپے پرپہنچ گئی۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکیٹو ممبر احسان الحق کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی قیمتیں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔ ملک بھر میں روئی کی فی من قیمت چار سو روپے کم ہو کر چھ ہزار چھ سو روپے ہوگئی۔ ممبر پی سی جی اے کے مطابق انٹرنیشنل کاٹن ایکسچنج میں کپاس کی فی من قیمت نو سینٹ کم ہو کر ایک ڈالر سات سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا بھرمیں کپاس کی بہترین فصل ہونے کے علاوہ کاٹن یارن کی طلب میں کمی کی وجہ سے کپاس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ بروکرز کے مطابق پاکستان میں کپاس کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions