لاہور (کامرس رپورٹ) تاجر برادری کی طرف سے 3 سالہ بجٹ فریم ورک کی قسطوں پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجٹ کے ساتھ ہی تین سالہ انرجی پالیسی کا اعلان پانی اور کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرائے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ بیانوں میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر‘ نائب صدر اور سینئر نائب صدور اور پیاف کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے بجٹ فریم ورک کی منظوری کو کاروباری طبقے کی کامیابی قرار دیا۔ لاوہر چیمبر کے صدر ظفر اقبال چودھری‘ سینئر نائب صدر اعجاز اے ممتاز اور نائب صدر اقبال شیخ نے فریم ورک تجارتی خسارے کو کم کرنے اور معیشت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے فریم ورک سے ملکی معاشی حالت کو اتنا بہتر بنایا جا سکے گا کہ ہمیں آئی ایم ایف پر انحصار کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Post New Comment