ایل پی گیس مینوفیکچرز کی طرف سے قیمتوں میں اضافے سے گھریلو سلنڈر ایک سو ستتر روپے اور کمرشل سلنڈر چھ سو اسّی روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالا میں ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو پانچ روپے فی کلوگرام، ملتان، راولپنڈی، اسلام آبادِ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا کشمور، حیدرآباد اور میر پور میں ایک سو دس روپے فی کلو گرام ہوگی۔
پشاور مظفرآباد اور باغ میں ایک سو پچیس روپے فی کلوگرام جبکہ سوات، فاٹا اور گلگت میں ایل پی جی کی نئی قیمت ایک سو چالیس روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گزشتہ رمضان میں ایل پی جی قیمت سترروپے فی کلوگرام تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیاں صارفین سے پینتیس روپے فی کلوگرام غیرقانونی طور پر وصول کررہی ہیں۔
Post New Comment