لاہور (کامرس رپورٹر) بزنس کمیونٹی نے ٹریڈ آرگنائزیشن مجریہ 2007ءکو انڈسٹری دشمن اور کالا قانون قرار دیتے ہوئے اس قانون کو فی الفور کا لعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک بیان میں چئیرمین بزنس مین پینل طارق سعید، ریجنل چیئرمین میاں محمد ادریس،نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک نے کہا ٹریڈ آرگنائزیشنز مجریہ 2007ءآئین کے آرٹیکل 17کے سرا سر منافی ہے ۔ اس کے خلاف قرارد اد اجلاس میں پیش کی گئی جسے پنجاب کے چیمبرز، جن میں لاہور ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، سرگودھا ، پشاور ، مردان اور دیگر تجارتی تنظیموں نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اس اجلاس میں نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک ، ریجنل چیئرمین میاں محمد ادریس نائب صدر ایف پی سی سی آئی حمید اختر چڈھا کے علاوہ دیگر ممتاز کاروباری سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی پنجاب کے ریجنل چیئرمین میاں محمد ادریس نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں انڈسٹری کی داد رسی کرنی چاہیے اوراس بھیانک قانون سے ریلیف دلانا چاہیے۔ نائب صدر سارک افتخار علی ملک نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ خدا کی مخلوق پر رحم کیا جائے اور انڈسٹری کو پھلنے پھولنے دیا جائے۔اور ایسی شفاف پالیسیوں کی تشکیل کی جائے جو صرف اور صرف ملک کی ترقی اور عوام کے اعتماد کو مضبوط بنا سکے۔
Post New Comment