ترسیلات زر میں 17.65 فیصد اضافہ

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) بیرون ملک پاکستانی ورکرز کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں 17.65 فیصد اضافہ۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی سے فروری کے دوران بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات کا حجم 5 ارب 78 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ جو گزشتہ مالی سال اتنی مدت کے دوران بھجوائی جانے والی ترسیلات کے مقابلے میں 86.826 کروڑ ڈالر زائد ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں متحدہ عرب امارات‘ امریکا‘ سعودی عرب‘ جی سی سی ممالک (بحرین‘ کویت‘ قطر اور سلطنت عمان) برطانیہ‘ یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 1,32 ارب ڈالر 1.173 ارب ڈالر 1.15 ارب ڈالر 82.7 کروڑ ڈالر‘ 59.6 کروڑ ڈالر‘ اور 17.14 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھجوائی گئیں ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions