پنجاب پراونشنل کواپریٹو بنک نے فصل خریف 2009ءکے قرضوں کی وصولی کر لی

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (پ ر) پنجاب پروانشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ نے محکمہ امداد باہمی کے تعاون سے فصل خریف 2009ءکی وصولی کے سلسلہ میں 99.31 فیصد کی شرح سے 2 ارب 34 کروڑ تین لاکھ ایک ہزار 642 روپے کی وصولی کی ہے ۔اس کا اظہار مینجنگ ڈائریکٹر سی او او بنک لیاقت درانی نے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں قرضہ جات کی وصولی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں وصولی کا ہدف 100 فیصد متعین کیا ہے انہوں نے بنک کے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ بقایا جات کی وصولی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے معزز کردہ ہدف کے مطابق قرضہ جات کی وصولی کو ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ بنک اپریل میں فصل خریف 2010ءکیلئے قرضہ جات کا اجراءشروع کرے گا اس کے علاوہ بنک صوبہ بھر میں ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری کی خریداری کیلئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions