افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے باعث معیشت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے: منیر قریشی

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) ممبر کسٹم ایف بی آر منیر احمد قریشی نے کہا کہ انڈرانوائسنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ظفر اقبال چودھری، سابق صدور میاں انجم نثار، میاں مظفر علی ،سابق نائب صدر شہزاد علی ملک اور آفتاب احمد وہرہ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ منیر احمد قریشی نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ 1965ءمیں کیا گیا تھا اور اب اس پر دوبارہ گفت و شنید کی ضرورت ہے کیونکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے مسئلے سے نہ صرف حکومت کو محاصل کی مد میں بھاری نقصان ہورہا ہے بلکہ مقامی صنعتیں بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ظفر اقبال چودھری نے کہا کہ درآمد شدہ ایک ہی جیسی اشیاءپر ملک بھر میں ویلیوایشن کی شرح یکساں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ڈرائی پورٹس پر ویلیوایشن کی شرح مختلف ہے مثلاً لاہور میں ویلیوایشن کی شرح کچھ اور جبکہ کراچی پورٹ پر کچھ اور ہے جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ نے ہمیشہ پاکستانی صنعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے لہذا جو اشیاءسمگل ہورہی ہیں اُن کی درآمد پر ڈیوٹی دس فیصد کم کردی جائے جس سے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions