لاہور (پ ر) زونگ‘ الکاٹیل لیوسنٹ اور ریسرچ ان موشن نے آج پاکستان میں بلیک بیری سہولت متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بلیک بیری کے استعمال سے زونگ کے صارفین اب ہمہ وقت ای میلز بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ بلیک بیری کرو 8900 اور بلیک بیری بولڈ کیلئے یہ سہولت فوری طور پر زونگ کے پوسٹ پیڈ پیکجز پر موجود ہو گی۔ ”سلمان واسع“ ہیڈ آف مارکیٹنگ‘ زونگ کا کہنا ہے بلیک بیری کو متعارف کرانا وعدے کی تکمیل کی ایک اور مثال ہے۔ ریسرچ ان موشن زونگ کے ساتھ پاکستان میں بلیک بیری سہولیات کی فراہمی پر بہت خوشی ہے۔ یہ بات ریسرچ ان موشن کے وائس پریذیڈنٹ مارک گوئیبرٹ نے اپنے خطاب میں کہی۔
Post New Comment