لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں گذشتہ روز 16 کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ جبکہ 100 کلو چینی کی بوری کی قیمت میں 60 روپے کمی ہو گئی۔ درجہ اول گھی کے کنستر کی قیمت 1940 سے بڑھ کر 1950 روپے، درجہ دوئم گھی کنستر 1850 سے بڑھ کر 1860 روپے اور درجہ سوئم گھی کنستر کی قیمت 1800 سے بڑھ کر 1820 روپے ہو گئی۔ چینی کی بوری سستی ہو کر 6300 روپے کی ہو گئی۔
Post New Comment