لاہور (کامرس رپورٹر) سندھ طاس واٹر کونسل کے چیئرمین حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے منحرف ہو چکا ہے۔اسے چناب کا پانی روکنے ، جہلم‘ چناب اور سندھ پر سٹوریج تعمیر کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت پر پردہ ڈالنے کے لئے میڈیا کے سینئر رپورٹرز ، آبی ماہرین سمیت پانچ غیر ملکی ایجنسیوں کے 35 ہزار تربیت یافتہ ایجنٹس یہاں پے رول پر کام کر رہے ہیں۔ یہودی لابی کے اشتراک سے پاکستان کو کسی ایٹمی حملہ کے بغیر ختم کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے۔ پاکستان کے چند پردہ نشین بھی اس عمل میں شریک ہو کر بیرون ملک اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔فوری طور پر اس صورتحال کی طرف توجہ دینی چاہئے یہ کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
Post New Comment