یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 2 روپے کلو اضافہ

ـ 10 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک کلو لوبیا کی قیمت میں 2 روپے‘ ایک کلو دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت میں 11 روپے‘ ایک کلو دال ماش چھلکا کی قیمت میں 2 روپے اور ایک کلو ثابت ماش کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک کلو یوٹیلٹی گھی اور ککنگ آئل کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 112 روپے‘ ایک کلو لوبیا کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 72 روپے‘ دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر 136 روپے‘ ایک کلو دال ماش چھلکا کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 112 روپے اور ایک کلو ماش ثابت کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 104 روپے ہو گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے گھی‘ ککنگ آئل اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions