لاہور (سٹاف رپورٹر) ملک میں درآمدہ ایل پی جی کے ذخائر بڑھنے کے بعدقیمتوں میں مسابقت کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنی فروخت کے حجم کو بڑھانے کے لئے چار روزہ وقفے کے بعد ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں دوبارہ 2 روپے، فی 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 25 روپے اور 45.4 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 96 روپے کی کمی کر دی ہے، منگل کو قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے باعث فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 59 تا 60 روپے، 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 630 تا 635 روپے اور 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 2443 روپے ہو گئی ہے، آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا کہ ایل پی جی کی فروخت میں 30 فیصد تک کمی کے خدشات پیدا ہو گئے تھے جبکہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے گذشتہ چار روز کے دوران اپنی یومیہ فروخت میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی اپنی استعداد کے مطابق قیمتوں میں دوبارہ کمی کی حکمت عملی وضع کی ہے۔
Post New Comment