لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے فرائض سے غفلت برتنے اور کمپنی کے امور کے مفاد میں ڈپٹی مینجر آپریشن شیخوپورہ رورل ڈویژن محمد ممتاز خان کو معطل کر دیا جبکہ 6 ڈپٹی مینجرز آپریشن کو شوکاز نوٹس 6 آفیسرز کو وارننگ اور 15 ڈپٹی مینجرز کو ٹرانسفر کر دیا۔ جن آفیسرز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ان میں ڈپٹی مینجر آپریشن پھول نگر ڈویژن خالد سعید ڈپٹی مینجر آپریشن ننکانہ ڈویژن شیخوپورہ، طارق محمود بٹر، ڈپٹی مینجر آپریشن چونیاں ڈویژن محمد اشرف ناز، ڈپٹی مینجر آپریشن صدر ڈویژن طاہر محمود، ڈپٹی مینجر آپریشن ڈیفنس ڈویژن محمد زاہد سلیم اور ڈپٹی مینجر آپریشن شیخوپورہ رورل ڈویژن محمڈ ممتاز خان شامل ہیں اس کے علاوہ جن آفیسرز کی ٹرانسفر/ پوسٹنگ کی گئی ہے ان میں محمد زاہد سلیم کو ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ٹی ساﺅتھ لیسکو، محمد محسن رضا خان کو ڈپٹی مینجر(آپریشن) ڈیفنس ڈویژن، محمد اشرف ناز کو لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر آپریشن کے ماتحت ڈپٹی مینجر، طاہر محمود کو ڈپٹی مینجر(سرولینس) لیسکو ہیڈ کوارٹر خالد سعید اختر کو ڈپٹی مینجر(ایس اینڈ آئی) لیسکو ہیڈ کوارٹر طاہر محمود بٹر کو لیسکو ہیڈ کوارٹر میں جی ایم ٹیکنیکل کے ماتحت، محمد جمیل ڈوگر کو ڈپٹی مینجر آپریشن ننکانہ ڈویژن، میاں محمد علیم حسن کو ڈپٹی مینجر آپریشن مریدکے، ثاقب جمال کو ڈپٹی مینجر میٹریل انپکشن ٹی این جی لیسکو ہیڈ کوارٹر، ظفر محمود چشتی کو ڈپٹی مینجر(Constt) نارتھ ڈویژن انڈر پی ڈی کنسٹریکشن سرکل، غلام مرتضیٰ لنگا کو ڈپٹی مینجر کنسٹرکشن اوکاڑہ ڈویژن انڈر پی ڈی کنسٹرکشن سرکل، الیاس گھمن کو ڈپٹی مینجر(آر ٹی سی) لیسکو چودھری محمد انور کو ڈپٹی مینجر آپریشن پھول نگر ڈویژن، محمد اقبال کو ڈپٹی مینجر آپریشن رورل ڈویژن اور الطاف قادر کو ڈپٹی مینجر کنسٹرکشن اوکاڑہ شیخوپورہ ڈویژن میں تعینات کرنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔
Post New Comment