لاہور (کامرس رپورٹر) سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر مظفر محمود نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکام پر 17 سے 20 سکیل کے افسروں کی دو دن کی تنخواہ اور 5 سے 16 سکیل تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ کر وزیراعلیٰ پنجاب ریلیف فنڈ میں جمع کروا دی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں مظفر محمود نے کہا کہ ہر پاکستانی شہریوں کو سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کرنی چاہئے تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف مل سکے قبل ازیں انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن چھوٹی بڑی فصلوں کے تصدیق شدہ بیج ارزاں نرخوں پر کاشتکاروں کو فراہم کر رہی ہے ۔
Post New Comment