تاجر صارفین کی سہولت کیلئے بڑی دکانوں پر رمضان کاﺅنٹر بنائینگے

ـ 10 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) رمضان المبارک میں تاجر برادری صارفین کی سہولت کیلئے بڑی دکانوں پر رمضان کاﺅنر قائم کریں گے اور اشیاءخوردونوش پر صارفین کو 10 فیصد ڈسکاﺅنٹ دیں گے یہ اعلان قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے خود ساختہ مہنگائی کی تاجر بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت کی طرف سے رمضان پیکیج دینے پر خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 14 اگست سیلاب زدگان کی وجہ سے سادگی سے منائی جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سستی روٹی سکیم کی رقم بھی متاثرین سیلاب زدگان کیلئے مختص کر دی جائے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions