لاہور (کامرس رپورٹر) آئندہ مالی سال 2010-11ءکے بجٹ میں نئے این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں چاروں صوبوں کو مجموعی طور پر 117 ارب روپے کے اضافی وسائل ملیں گے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں پنجاب کو 52 ارب روپے اضافی ملیں گے رواں مالی سال پنجاب کو 419 ارب روپے ملے جبکہ آئندہ مالی سال پنجاب کو 471 ارب روپے ملیں گے۔ سندھ کو 30 ارب روپے اضافی ملیں گے۔ رواں مالی سال سندھ کو این ایف سی کے تحت 193 ارب روپے ملے جبکہ آئندہ مالی سال 193 ارب رپے ملیں گے، سرحد کو 15 ارب روپے اضافی ملیں گے۔ رواں مالی سال سرحد کو 118 ارب روپے ملے جبکہ آئندہ مالی سال 133 ارب روپے ملیں گے اور بلوچستان کو نئے این ایف سی کے تحت 20 ارب روپے اضافی ملیں گے۔ رواں مالی سال بلوچستان کو 53 ارب روپے ملے جبکہ آئندہ مالی سال بلوچستان کو 80 ارب روپے ملیں گے۔ پنجاب کے محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے این ایف سی کے تحت فنڈز کے اضافے سے صوبے کی مالیاتی صورتحال بہتر ہوگی، ہم غور کر رہے ہیں کہ اضافے شدہ رقم کا زیادہ تر حصہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے۔
Post New Comment