تازہ ترین:

پی ٹی سی ایل ریفرنڈم ایمپلائز اور لائن سٹاف یونینز میں دوبارہ کرانے کا اعلان

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(سٹاف رپورٹر) ممبر قومی صنعتی تعلقات کمشن شوکت نواز گورایہ نے کل ووٹرز کا ایک تہائی حاصل کرنے میں ناکامی پر پی ٹی سی ایل کا ریفرنڈم دوبارہ ایمپلائز یونین اور لائنز سٹاف یونین کے درمیان کرانے کا اعلان کیا ہے جس کی نئی تاریخ اور ووٹر لسٹ کا اعلان اگلے چند روز میں کر دیا جائیگا تاہم اس ریفرنڈم میں جیتنے والی یونین کو ایک تہائی کی بجائے اب سادہ اکثریت حاصل کرنے کی بنیاد پرپی ٹی سی ایل کی سودا کار یونین کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق 27 جنوری کو ہونے والے پی ٹی سی ایل کے پانچویں ریفرنڈم میںشاہین کے نشان پرحصہ لینے والی ایمپلائز یونین نے کل25146 ووٹوں میں سے 8342جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالی لائنز سٹاف یونین (پرچم) نے5713 ووٹ حاصل کئے تھے۔ ریفرنڈم جیتنے کے لئے ایمپلائز یونین کو کل ووٹوں کا ایک تہائی 8672 ووٹ حاصل کرنا ضروری تھا جس میں ناکام رہی۔ اس صورتحال میں ایمپلائز یونین نے اپنے وکیل قریشی محمد حفیظ کے ذرئع یہ موقف اختیار کیا کہ ووٹر لسٹ میں 129ووٹ ڈپلی کیٹ ہیں انہیں ختم کیا جائے اور پی ٹی سی ایل کی ورک فورس کی بجائے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح سے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کیا جائے مگر ممبر این آئی آر سی نے انکے وکیل کے موقف سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائیگا اور لائنز سٹاف یونین کے وکیل چودھری وقار احمد ایڈوکیٹ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ریفنڈم پھر سے کرانے کا اعلان کیا۔ لائنز سٹاف یونین کے رہنماوں گلزار تنولی، حافظ لطف الرحمن، صابر بٹ اور دیگر نے این آئی آر سی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions