ایف بی آر کے آڈیٹرز نے 14 سالوں سے ترقی نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی

ـ 9 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آڈیٹرز نے 14 سالوں سے ترقی نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ ترجمان فیض احمد نے بتایا کہ ایف بی آر نے 1996ءسے ہمارے لئے کوئی سروس سٹرکچر نہیں بنایا ، جس کی وجہ سے پبلک سروس کمشن سے منتخب اعلیٰ تعلیم یافتہ یہ 800 آڈیٹرز 14 سالوں سے ترقی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروس رولز اور پروموشن کے لئے چیئرمین ایف بی آر نے سمری سیکرٹری فنانس ڈویژن کو بھجوا دی ہے جسے کئی ماہ سے سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور صدر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ حق تلفیوں کا ازالہ کیا جائے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions