لاہور )کامرس رپورٹر)چیئرمین ٹاسک فورس برائے اشیائے ضروریہ ایس اے حمید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خاتمے اور ان کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے پیور فوڈ رولز اور پیور فوڈ آرڈیننس پر ہر صورت عمل درآمد کرائے گی۔ ہائیپر سٹار چین سٹور کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جس کی قیادت مارکیٹنگ مینجر Daniel Montenad کر رہے تھے ایس اے حمید نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پنجاب میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو عالمی معیار کی اشیاءمناسب قیمتوں پر مل سکیں۔ اس موقع پر ہائیپرسٹار کے وفد کے ارکان نے بتایا کہ ان کے سٹور پر اشیائے ضروریہ بازار سے10فیصد کم نر خوں پر دستیاب ہیں۔ اور انہوں نے اشیائے ضروریہ پر تاریخ تیاری، استعمال کی آخری تاریخ، صارف قیمت اور اجزائے ترکیبی کے اندراج سے متعلقہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔ وفد نے بتایا کہ بین الاقوامی فوڈ ٹیکنالوجی کے معیار کے حصول کیلئے پنجاب حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ایس اے حمید نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو عالمی معیار کی اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی حکومت کی کامیابی کی دلیل ہے اور پنجاب حکومت نے اس حوالے سے کئی موثر اقدامات کئے ہیں ۔
Post New Comment