اشیائے خوردونوش کی کم قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے: ایس اے حمید

ـ 8 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(خبر نگار)چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس برائے اشیائے ضروریہ ایس اے حمید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر غریب اور سفید پوش عوام کو ریلیف دینے کے لئے اتوار بازاروں میں اشیائے خورد و نوش معیاری اور ارزاں قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سٹاف مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم ایز کے افسران کمربستہ ہو جائیں-یہ بات انہوں نے اشیائے خوردونوش معیاری اور ارزاں قیمتوں پر فراہمی کے لئے داتا گنج بخش ٹاﺅن کے زیر اہتمام ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی - ورکشاپ میں سینئر ایڈمنسٹریٹر ڈی سی آفس لاہور امین اکبر چوپڑا ، افسران مارکیٹ کمیٹی ، ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاﺅن ملک طارق محمود ،احمد کمال سمیت دیگر انتظامی افسران نے بھی شرکت کی -انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ اشیائے خورد ونوش کی کم قیمتوں پر فراہمی کو ہر ممکن بنایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions