لاہور (وقت نیوز رپورٹر) پاکستان میں معاشی ترقی کے لےے جمہوری اداروں سے ہٹ کر ایسی آرگنائزیشنز ہونی چاہئیں جو صرف اور صرف مفاد عامہ کے لےے کام کریں، عوام کب تک سیاست دانوں کے جھوٹے وعدوں کے پیچھے لگے رہیں گے۔ اس کے لےے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کی شمولیت زندگی کے تمام شعبوں میں یقینی بنائی جائے کیونکہ 60 فی صد ایسے نوجوان ہیں جن کو اپنے مستقبل کا کوئی پتا نہیں ہے۔ تمام اداروں میں نوجوان نسل کا کوٹہ مقرر کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دین گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر ایس ایم عمران، ڈائریکٹر سویرا گروپ مردان علی زیدی اور ذائقہ فوڈ گروپ کے ڈائریکٹر عمر جلیل نے وقت نیوز کے پروگرام ان بزنس میں کیا۔ پروگرام کے میزبان ندیم بسرا تھے۔ پروڈیوسر شاہد ندیم اور اسسٹنٹ پروڈیوسر وقار قریشی تھے۔ ایس ایم عمران نے کہا کہ ملک میں 3.2 ملین کے قریب کمپنیز ہیں جس میں سے تقریباً 22 ہزار رجسٹرڈ ہیں جو 20 سے 25 فی صد ٹیکس ادا کرتی ہیں اس طرح ملک میں 3 سے 4 فیصد تک ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بزنس کمیونٹی کو مختلف مافیا ٹارگٹ کرکے پریشان کرتے ہیں۔
Post New Comment