تازہ ترین:

وفاقی حکومت نے ملک کے 10 بڑے شہروں میں 8 ہزار سی این جی بسیں چلانے کے منصوبے کی منظوری دیدی

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ملک کے دس بڑے شہروں میں 8 ہزار سی این جی بسیں چلانے کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 5 ارب روپے ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے اپنے آخری اجلاس میں اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی ہے جن دس بڑے شہروں میں یہ بسیں چلائی جائیںٰ گی ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ، حیدرآباد، پشاور، گجرانوالہ اور سکھر شامل ہیں۔ یہ بسیں سرکاری اور نجی شعبہ کے اشتراک سے چلائی جائیں گی۔ 8 ہزار میں سے صرف چار بسیں کراچی کےلئے ہوں گی۔ منصوبے کے تحت حکومت پانچ سال تک ان بسوں کی خریداری کےلئے حاصل کئے گئے قرض کا شرح منافع ادا کرے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions