کراچی (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری نظام میں لیکویڈیٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بینکوں کو مزید 91 ارب 60 روپے فراہم کر دیئے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے بینکوں سے سات یوم کے لئے مارکیٹ ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کے ذریعے یہ رقم فراہم کی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کو بینکوں کی جانب سے مجموعی طور پر94 ارب 10 کروڑ روپے مالیت کے مارکیٹ ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی کے لئے پیشکشیں موصول ہوئیں جس کے جواب میں مرکزی بینک نے سخت مانیٹری پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریورس ریپو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت سات یوم کے لئے 91 ارب 60 روپے روپے مالیت کے مارکیٹ ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزکی خریداری کی ہے۔ مرکزی بینک مارکیٹ ٹریژری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری پر بینکوں کو 11.92 فیصد کی شرح سے منافع ادا کرے گا۔
Post New Comment