لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت کے اتوار بازاروں میں بعد دوپہر ہونے والی بارش نے معاملات بگاڑ دئیے۔ شاہدرہ‘ تاجپورہ‘ گرین ٹاون کے اتوار بازاروں میں کچے میں بازار لگنے کے باعث کیچڑ سے متعدد افراد پھسل کر گر گئے جبکہ سبزی ا ور پھلوں کی کوالٹی مزید خراب ہو گئی۔ ڈی سی او لاہور کے احکامات پر دکانداروں نے کارڈز پر اول قیمت کے آگے (چھانٹ کر لے سکتے ہیں) کے الفاظ تو درج کر دئیے مگر دکانداروں نے عملی طور پر اس شرط کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”چھانٹی“ صرف دکان پر ممکن ہے۔ اتوار بازاروں میں یہ کام ممکن نہیں ہے۔ چھانٹی قبول نہیں ہے۔ ڈی سی او لاہور کے خصوصی صفائی کے احکامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے ہر بازار میں پلاسٹک کے 8 سے 10 ڈرم کوڑا پھینکنے کیلئے رکھ دئیے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر ڈرم ہی پھٹ گیا تو کیا ہو گا۔ دریں اثناء قیمتوں میں کوئی بڑا فرق دیکھنے میں نہیں آیا آلو 12‘ پیاز 22‘ ٹماٹر 16‘ لہسن 123‘ لہسن دیسی 130‘ ادرک چائنہ 105‘ ادرک تھائی لینڈ 88‘ پالک دیسی 10‘ بینگن 12‘ کھیرا 30‘ گوبھی 12‘ بند گوبھی 6‘ کریلے 50‘ کھیا کدو 26‘ مٹر 24‘ شجلم 8‘ شملہ مرچ 65‘ سبز مرچ 28‘ لیموں چائنہ 22‘ گاجر 10‘ ساگ 12 روپے کلو فروخت ہوئے۔ جبکہ پھلوں میں سبب 44 سے 90‘ انار 82 سے 144‘ شکر قندی 20‘ ناشپاتی 70‘ امرود 30‘ بیر 24‘ چیکو 58‘ پپیتا 54 روپے کلو فروخت ہوا۔ گریپ فروٹ 15 روپے فی عدد اور مسمی 70‘ مالٹا 42‘ ملٹا شکری 75‘ کینو 35‘ کینسو سپیشل 65‘ کیلا 24 سے 36 روپے درجن فروخت ہوا۔
Post New Comment