پنجاب میں قالین بافی کےلئے جدید کھڈیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں: اشرف سوہنا

ـ 8 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب صوبے میں قالین بافی کی صنعت کے فروغ کے لئے آرام دہ اور جدید کھڈیاں متعارف کروا رہا ہے۔ صوبائی وزیر محنت اشرف خان سوہنا نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت ابتدائی طور پر صوبے کے پانچ اضلاع میں جدید اور آرام دہ کھڈی کے ماڈل قالین بانی کے مراکز قائم کرے گی جس پر مجموعی طور پر 3.350 ملین روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن میں کارکنوں کی صحت، تعلیم و ترقی سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز برائے بہتری ماحول و حالات کا راور ادارہ صنعتی تعلقات میں سٹاف کیلئے رہائشوں کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے جو جلد ہی سٹاف کے حوالے کر دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ضلعی افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کا دورہ کریں اور غیر رجسٹر فیکٹریوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں تا کہ ان کی رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions