گذشتہ ہفتے 18سبزیوں اور 11 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

ـ 8 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) سیلاب کے باعث رسد میں کمی آنے سے صو بائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پرچون سطح پر 18سبزیوں ،11پھلوں اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک کلو آلو 8روپے اضافے سے بڑھ کر 48روپے ، پیاز2روپے اضافے سے 26روپے ،لہسن چائنہ 4روپے اضافے سے 184 روپے، ادرک چائنہ 21روپے اضافے سے 160 روپے،پالک 3روپے اضافے سے 15روپے ،کھیرا 20روپے اضافے سے 54روپے، بینگن14روپے اضافے سے 42روپے، بند گوبھی 12روپے اضافے سے 40روپے، پھول گوبھی 5روپے اضافے سے44روپے،دیسی ٹینڈے 5روپے اضافے سے 54روپے ،کریلے 15روپے اضافے سے 54 روپے، گھیا کدو6روپے اضافے سے 36 روپے اور سبز مرچ کی قیمت 10 روپے اضافے سے 44 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ 5روپے اضافے سے 74روپے ، سیب کشمیری 2روپے اضافے سے 38روپے ، آم دیسی 6روپے سے 40 روپے، آڑو14روپے اضافے سے84روپے، آلو بخارہ 10روپے اضافے سے 114 روپے، گرما 4 روپے اضافے سے34 روپے، کیلا اول درجن کی قیمت 6 روپے اضافے سے 48 روپے ، ہوگئی۔ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت بھی 2روپے اضافے سے 64روپے تک جا پہنچی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions