عوام بھارتی آبی جارحیت کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں: متحدہ کسان محاذ

ـ 7 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان متحدہ کسان محاذ کے سربراہ ایوب خان میو نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے دریاﺅں چناب، جہلم اور سندھ پر1/3 حصہ یعنی 45 ملین ایکڑ فٹ پانی کی آبی قذاقی کر رہا ہے۔ جبکہ وزارت پانی و بجلی وزارت خوراک و زراعت بھارتی آبی جارحیت اور زراعت کو ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار قوم کو نہیں بتا رہے۔ پاکستان کے 70 فیصد زرعی آبپاشی کا نظام جو نہری و دریائی نظام سے منسلک ہے بھارتی آبی جارحیت کے باعث خطرہ کا شکار ہے۔ ان حالات میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions