اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مختلف تجارتی مراکز میں 26 کاروباری شخصیات اور ادارے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں جن کے خلاف کارروائی کے لئے مجسٹریٹ کو کیسز بھیج دیئے گئے۔ اسلام آباد کے سب سے بڑے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ایف سکس اور جی سکس ایریا میں 10 افراد ٹیکس نادہندہ ہیں جن کے ذمے مجموعی طور پر 55 لاکھ 73 ہزار 428 پراپرٹی ٹیکس اور 30 لاکھ 80 ہزار 693 روپے واٹر چارجز کی مد میں واجب الادا ہیں۔ آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں 13 کاروباری ادارے اور شخصیات ٹیکس نادہندہ ہیں جن کے ذمے مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار 143 روپے پراپرٹی ٹیکس اور 13 لاکھ 27 ہزار 247 روپے واٹر چارجز کی مد میں ٹیکس واجب الادا ہے۔ انڈسٹریل کے ایریا آئی ٹین تھری سیکٹر میں3 نادہندگان کے ذمہ 27 لاکھ 53 ہزار 227 روپے کے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریونیو ڈائریکٹوریٹ آف سی ڈی اے نے ان نادہندگان کی فہرست تیار کر کے مجسٹریٹ کو قانونی کارروائی کے لئے بھیج دی ہے۔ جو نہ صرف ان سے ٹیکس ریکوری کریں گے بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائے جائے گی۔
Post New Comment