کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران تمام تروقت گرین زون میں رہا۔نیشنل بینک، جہانگیر صدیقی،بینک الفلاح اورسیمنٹ اسٹاکس میں زبردست خریداری نے مارکیٹ کوبارہ ہزارتین سوپوائنٹس کی سطح پرپہنچادیا۔کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سواڑتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزاردو سو پچاسی پوائنٹس پربند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم سولہ کروڑاکیس لاکھ شئیرزرہا۔ حجم کے اعتبارسے جہانگیر صدیقی کمپنی میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔بروکرزکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اورموڈیزکی پاکستان کے حوالے سے رپورٹ مستقبل میں کراچی اسٹاک مارکیٹ کو پریشر میں رکھ سکتی ہیںتاہم اچھے مالیاتی نتائج مارکیٹ میں تیزی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
Post New Comment