تازہ ترین:

لاہور: گزشتہ ہفتے 12 سبزیاں‘ 14 پھل اور مرغی کا گوشت مہنگا ہوا

ـ 7 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 12 سبزیوں‘ 14 پھلوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو لہسن دیسی 10 روپے اضافے سے 150 روپے‘ ادرک چائنہ 4 روپے اضافے سے 104 روپے‘ پالک ایک روپے اضافے سے 9 روپے‘ بینگن 4 روپے اضافے سے 19 روپے‘ ٹینڈیاں 2 روپے اضافے سے 28 روپے‘ کریلے 5 روپے اضافے سے 69 روپے‘ گھیا کدو 2 روپے اضافے سے 34 روپے‘ شلجم 2 روپے اضافے سے 10 روپے‘ لیموں چائنہ 4 روپے اضافے سے 24 روپے‘ مولی 2 روپے اضافے سے 10 روپے‘ گاجر 3 روپے اضافے سے 12 روپے اور مونگرے کی قیمت 10 روپے اضافے سے 34 روپے تک پہنچ گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی 5 روپے اضافے سے 99 روپے‘ سیب کالا کولو میدانی 5 روپے اضافے سے 64 روپے‘ سیب امری 2 روپے اضافے سے 56 روپے‘ سیب سفید ایک روپے اضافے سے 50 روپے‘ انار قندھاری ایک روپے اضافے سے 100 روپے‘ انار بدانہ 10 روپے اضافے سے 160 روپے‘ ناشپاتی چائنہ 2 روپے اضافے سے 76 روپے‘ چیکو 9 روپے اضافے سے 69 روپے‘ پپیتا 5 روپے اضافے سے 59 روپے‘ گریپ فروٹ فی عدد ایک روپے اضافے سے 18 روپے‘ مسمی درجن 10 روپے اضافے سے 84 روپے‘ کینو درجن 4 روپے اضافے سے 48 روپے‘ کینو سپیشل درجن 4 روپے اضافے سے 74 روپے‘ کیلا اول درجن 4 روپے اضافے سے 44 روپے اور کیلا دوئم درجن کی قیمت 5 روپے اضافے سے 24 روپے ہو گئی۔ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 150 روپے سے بڑھ کر 159 روپے ہو گیا جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی اور انکا ریٹ 70 روپے سے کم ہو کر 62 روپے ہو گیا ہے۔
قیمتیں

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions