پٹاک کے ملازمین کا غیر قانونی بھرتی ہونیوالوں کو ریگولر کرنے پر احتجاج

ـ 6 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) پٹاک کے ملازمین نے جنرل مینجر پٹاک طارق احمد چودھری کی جانب سے اشتہار دئیے بغیر غیر قانونی طور پر ملازمین بھرتی کر کے ان کو ریگولر کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ جنرل مینجر پٹاک کی انکوائری کرائیں۔ پٹاک کے ملازمین نے رابطہ کر کے بتایا کہ جنرل مینجر پٹاک جو ایک وفاقی وزیر کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں کو میرٹ کے خلاف پٹاک میں جنرل مینجر تعینات کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی بھرتی کے خلاف پٹاک کے ایک ملازم نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہوا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل مینجر پٹاک طارق احمد چودھری نے جن افراد کو پٹاک میں بھرتی کیا ہے ان کے تقرر ناموں میں ولدیت تک کا اندراج نہیں ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions