ٹیکسوں کا نیا نظام تاجر برادری کو اعتماد میں لیکر نافذ کیا جائے: عبدالرزاق ببر

ـ 6 دسمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور(نیوز رپورٹر) ٹیکسوں کا نیام نظام تاجر برادری کو اعتماد میں لیکر نافذ کیا جائے۔ ایف بی آر اپنے اہداف نئے ٹیکس گزار بنا کر حاصل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر نے انجمن تاجران لاہور کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے نئی ٹیکس پالیسیوں پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ ان حالات میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ لیکن حکومتی پالیسیاںخوف و ہراس پر مبنی نہیں ہونی چاہئیں سیلز ٹیکس کا نظام بتدریج نافذ کیا جائے ایف بی آر اپنے اہداف نئے ٹیکس گزار بنا کر پورے کرنے چاہئیں تاجر برادری بھی ٹیکس بیس بڑھانے میں بھرپور مدد کرےگی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions