امریکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر دیگا : فرزانہ راجہ

ـ 5 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (آن لائن) امریکہ پاکستان کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے تحت چھ لاکھ خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم کیلئے 7.23ارب روپے (8.5کروڑ ڈالر ) بجٹ سپورٹ فراہم کرے گا جو ان اضلاع کے غریب خاندانوں میں تقسیم کی جائےگی جہاں عالمی بنک کی مدد سے غربت کا سروے مکمل ہو چکا ہے ۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود پروگرام کے بجٹ میں کٹوتی نہیں کی جائے گی ، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 70ارب روپے میں سے 16ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ نو ارب روپے رواں ہفتہ کے دوران اور امریکہ سے ملنے والی رقم 30جون تک مستحق خاندانوں میں تقسیم کر دی جائے گی ، امریکی معاون سفیر رابن رافیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو صرف امداد پر انحصار کرنے کی بجائے آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف کے تحت محصولات میں اضافہ کرنا ہو گا ۔ امریکہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت پر کوئی شکوک و شبہات نہیں ہیں۔ بی آئی ایس پی کیلئے ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر کی بجٹ سپورٹ کی فراہمی کے معاہدہ کی تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ اور امریکی معاون برائے اقتصادی و ترقیاتی امداد رابن رافیل نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ رابن رافیل نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی بینک کی مدد سے غربت کا سروے کر رہی ہے جس کے ذریعے مستحق خاندانوں کی نشاندہی کی جائےگی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ نے کہا کہ امریکی حکومت کی پالیسی میں ایک واضح تبدیلی آئی ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ اس نے اتنی بڑی رقم براہ راست حکومت کو فراہم کی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions