کراچی میں سام سنگ الیکٹرانک کمپنی کے تحت بلیو تھری ڈی ٹی وی سمیت دیگرجدید مصنوعات کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔

ـ 5 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size
کراچی میں سام سنگ الیکٹرانک کمپنی کے تحت بلیو تھری ڈی ٹی وی سمیت دیگرجدید مصنوعات کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سام سنگ پاکستان کے جنرل منیجراسٹیوہان اور ہیڈ آف مارکیٹنگ ذیشان علی کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد  صارفین کو سام سنگ کی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا ہے جو اپنے اعلٰی معیارکی وجہ سے پاکستان میں بہت مقبول ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سام سنگ کی مصنوعات پاکستان میں بے حد کامیاب رہی ہیں اوراب تک کمپنی کو توقعات سے بڑھ کر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ مستقبل میں بھی سام سنگ کی عالمی ریسرچ پاکستانی صارفین کو مزید پرکشش اور دلچسپ مصنوعات فراہم کرے گی۔ نمائش میں سام سنگ کے موبائل فونز، ڈیجیٹل کیمرے اوردیگر جدید اشیاء رکھی گئی تھیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions