اسلام آباد (ثناءنیوز) عالمی اقتصادی فورم نے رواں سال 2010 کے لئے وزیر مملکت برائے تجارت حامد یار ہراج سمیت پانچ پاکستانیوں کے ینگ گلوبل لیڈرز میں شامل کر لیا ہے۔ سی ایس ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی اقتصادی فورم نے رواں سال کے لئے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کے باعث 72 ممالک کے 197 نوجوان رہنماوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سے جن جو جوان رہنماوں کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ان میں سے وزیر مملکت برائے تجارت حامد یار ہراج، ایک پرائیویٹ ٹی وی کے سی ای او عامر جہانگیر، کراچی کے سابق ناظم، مصطفی کمال، سی ای او لکی سیمنٹ محمد طبا اور فاونڈرآف سیف سینٹر برائے انوویشن عمر سیف کو منتخب کیا گیا ہے۔
Post New Comment