کم آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 246.46پر پہنچ گیا : وفاقی ادارہ شماریات

ـ 4 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (اے پی پی) کم آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 246.46پر پہنچ گیا۔ 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 53 میں سے 12 اشیاءکے نرخوں میں اضافہ جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران متوسط آمدنی والے طبقہ کیلئے ایس پی آئی میں 0.47 فیصد، بالائی متوسط طبقہ کیلئے 0.42 فیصد جبکہ زیادہ آمدنی والے طبقہ کیلئے 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے ایس پی آئی 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 233.37 تک پہنچ گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کے اس عرصہ کے مقابلے میں رواں سال 31 دسمبر تک کم آمدنی والے طبقہ کیلئے ایس پی آئی میں 15.58 فیصد جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے 14.12 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مذکورہ ہفتہ کے دوران پیاز، چینی، کیلے، اری 6 اور باسمتی ٹوٹا چاول، آٹے، کھلے گھی، سرسوں کے تیل، مونگ اور چنے کی دالوں، گندم اور تیار چائے کی قیمتوں میں اضافہ اور مرغی، لہسن، ایل پی جی، ماش کی دال، انڈے، ٹماٹر، آلو اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مسور کی دال، بڑے و چھوٹے گوشت، تازہ و خشک دودھ، دہی، ڈبہ بند گھی و خوردنی تیل، سرخ مرچ، نمک، چائے، سگریٹ، مٹی کے تیل، پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس کے نرخوں سمیت 33 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions