فیڈریشن پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ریجنل چیئرمین میاں طارق شفیع نے کہا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

ـ 3 جنوری ، 2011
  • Adjust Font Size
فیڈریشن پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ریجنل چیئرمین میاں طارق شفیع نے کہا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

لاہورمیں فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین میاں طارق شفیع نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعظم کے احکامات کے باوجود چارروزکے لئے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صنعتی پہیہ رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے تو صنعتکارشدید احتجاج پرمجبورہوں گے۔ میاں طارق شفیع نے واضح کیا کہ پوری دنیا میں صنعتوں کوتوانائی کی فراہمی اولین ترجیح ہوتی ہے لیکن یہاں صنعتوں کو آخری ترجیح پررکھا گیا ہے جو افسوسناک امر ہے۔ تقریب میں پنجاب کے تمام چیمبرزکے نمائندوں نے شرکت کی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions