ملاوٹ کے خاتمہ کیلئے پنجاب میں پیور فوڈز رولز کے تحت اداروں کی رجسٹریشن شروع

ـ 3 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین ٹاسک فورس برائے اشیائے ضروریہ ایس اے حمید نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خاتمہ کے لئے پنجاب بھرمیں پیور فوڈ رولز کے تحت اشیائے خوردونوش تیار کرنے، سٹور کرنے اور ذخیرہ کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہول سیلرز اور ڈیلرز ایک ہزار روپے سالانہ فیس ادا کر کے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کےلئے موثر اور فعال اقدام کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی سے پبلک اینالسٹ لیب کی تعمیر میں تاخیر کے بارے میں وضاحت طلب کر لی گئی ہے کیونکہ اس سے اشیائے ضروریہ کے سیمپلز کی رپورٹ تیار ہونے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس میں پبلک اینالسٹ، ای ڈی او ہیلتھ ڈی او فوڈ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions