کم آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ مےں 0.19 فیصد اضافہ

ـ 2 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (اے پی پی) کم آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.19 فیصد اضافہ کے ساتھ 254.40 تک پہنچ گیا جبکہ 25 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 13 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 13 کے نرخوں میں کمی اور 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پیر کو یہاں وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 0.30 فیصد اضافہ کے ساتھ 242.36 ریکارڈ کیا گیا تاہم گذشتہ برس کے اسی ہفتہ کے مقابلہ میں ایس پی آئی میں 16.47 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ متوسط آمدنی والے طبقہ کیلئے ایس پی آئی میں 0.22 فیصد، بالائی متوسط طبقہ کیلئے 0.26 فیصد اور زیادہ آمدنی والے طبقہ کیلئے 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مذکورہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر، کیلے، آلو، مرغی، پیاز، بڑے گوشت، اری 6 چاول، چھوٹے گوشت، باسمتی ٹوٹا چاول، کھلے گھی، دہی، دودھ اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایل پی جی، لہسن، گڑ، سرسوں کے تیل، چینی، مونگ کی دال، آٹے، سرخ مرچ، مسور کی دال، چنے کی دال، انڈے اور ماش کی دال کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ڈبل روٹی، خشک دودھ، ڈبہ بند گھی و خوردنی تیل، نمک، چائے، کپڑوں، جوتوں، مٹی کے تیل، گیس، بجلی کے نرخوں سمیت 27 اشیاءکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions