اسلام آباد (افضل باجوہ / نیشن رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اوگرا کو ہدایت سے ملک کے صوبوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تفریق پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس طرح سے صوبوںمیں بجلی سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تفریق پیدا ہو سکتی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں پٹرولیم قیمتوں کو بھی یکساں رکھنے میں دشواری ہو گی اور صوبہ خیبر پی کے کے عوام اپنی حکومت سے بجلی کی مختلف قیمتوں کا مطالبہ کرینگے۔
Post New Comment