اسلام آباد (اے پی پی) کم آمدنی والے طبقے کیلئے حساس قیمتوں کا اشاریہ 0.24 فیصد اضافے سے 253.80 تک پہنچ گیا۔ 28 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران20 اشیاءکی قیمتوں میں اضافے جبکہ8 اشیاءکے نرخوں میں کمی دیکھی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق متوسط آمدنی والے طبقہ کیلئے ایس پی آئی میں0.19 ، بالائی متوسط طبقہ کیلئے0.17 اور زیادہ آمدنی والے طبقہ کیلئے0.11 فیصد اضافہ کے ساتھ 241.14 تک پہنچ گیا ۔
Post New Comment