پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت جنوری کیلئے 22 ارب روپے موصول ہو گئے

ـ 2 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (کامرس رپورٹر) ذرائع کے مطابق پنجاب کو وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت جنوری کےلئے قابل تقسیم محاصل کی مد میں مجموعی طور پر 22 ارب روپے موصول ہوئے ہیں جو کہ اس سے ایک ماہ قبل درہم میں اس مد میں ملنے والے 119.5 ارب روپے کے فنڈز کے مقابلے میں 2.5 ارب روپے زائد ہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے اب تک پنجاب کو این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز تخمینہ سے کم رہے ہیں جس کے باعث جنوری کےلئے پنجاب کے 36 اضلاع کو صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت فنڈز میں 50 کروڑ روپے کی کٹوتی کر کے 7.5 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ دسمبر میں پنجاب حکومت نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت 36 اضلاع کو 8 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے تھے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions