لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ڈی سی او لاہور کی جانب سے مرغی کے گوشت کے نرخ فی کلو 170 روپے مقرر کرنے کے خلاف غیرمعینہ مدت کےلئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید نے گذشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہڑتال کے باعث لاہور میں مرغی کی سپلائی نہیں ہوئی کیونکہ دکانداروں نے مرغی خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہمیں ایک کلو مرغی کا گوشت 179 روپے میں پڑتا ہے ہم 170 روپے میں کیسے فروخت کریں گے۔ جب تک مقررہ ریٹ ختم نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی او کی جانب سے ایک ماہ قبل ختم کی جانے والی ریٹ کمیٹی کو بحال کیا جائے جس کے ذریعے پولٹری کے نرخ مقرر کئے جاتے تھے۔ مرغی ریٹ فکس کرنے کا فیصلہ واپس کرائیں۔
Post New Comment