کراچی (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) آئل اینڈگیس سمیت بینکنگ سیکٹرز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی اور آئندہ دنوں تیزی کی توقع کے باعث بیشتر حصص کی خریداری بڑے پیمانے پر کر لی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 296.63 پوائنٹس کے اضافے سے بیک وقت تین نفسیاتی حدود کامیابی سے عبور کرکے دوبارہ9813.05 کی ریکارڈ سطح پر آ گےا۔ اس طرح حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 78ارب 90کروڑ 77لاکھ 33ہزار 188 روپے کا اضافہ رہا ۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی منگل کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 131.23 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 3107.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔
Post New Comment