اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران پاکستان کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا‘ حکومت نے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں اضافے کے لئے پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی متعارف کرائی ہے جس میں طویل مدتی اور قلیل مدتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ گذشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2008-09ء کے دوران ملکی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں کمی واقع ہوئی ہے عالمی تجارت میں 9فیصد کمی سے پاکستان کے برآمدی حصے میں بھی کمی آئی ہے۔ مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کیلئے مختص کوٹے کی کمی کی وجہ سے بھی پاکستان کو اس فیلڈ میں بہت سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس بجلی اور مالی لاگت میں اضافے کی وجہ سے بھی ٹیکسٹائل کی صنعت مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2008-09ء کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 10.6 بلین ڈالر سے کم ہو کر 9.6 ملین ڈالر رہ گئی ہیں۔
Post New Comment