مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف جماعت اسلامی کا واہگہ بارڈر کی طرف مجوزہ مارچ‘ بی ایس ایف نے اضافی سکیورٹی انتظامات کرلئے:آر ایس کٹاریہ
نئی دہلی (آئی این پی) بارڈر سیکورٹی فورس نے جماعت اسلامی کے واہگہ بارڈرمارچ کے پیش نظر سیکورٹی کے اضافی انتظامات کرلیے۔ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی آر ایس کٹاریا کاکہنا ہے کہ جوانوں کو اضافی چوکس رہنے کی ہدایت کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور براہان وانی کی شہادت کے خلاف اتوار کو واہگہ بارڈر کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔