”ڈاکٹر عافیہ مقدمے کا سامنا کرنے کے قبل ہیں یا نہیں“، فیصلہ چھ جولائی کو ہو گا

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کے توسط سے ایک طبی ماہر ڈاکٹر کیمیلی کیمپکے آج امریکی جج کو ڈاکٹر عافیہ کی صحت کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔ قبل ازیں استغاثہ کی طرف سے ڈاکٹر ایل پاورز نے 26 جون کو اپنی رپورٹ جج کو پیش کی تھی۔ واضح رہے کہ نومبر کو وکلائے صفائی نے م¶قف اختیار کیا تھا کہ ان کی موکلہ ذہنی حالت کے حوالے سے مقدمے کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ جج نے اس بات کا فیصلہ کرنے کیلئے کہ ڈاکٹر عافیہ کی صحت مقدمے کا سامنا کرنے کے قبل ہے یا نہیں 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔