امریکہ ڈرون پروازوں کے ذریعے پاک فو ج کو اہم معلومات دے رہا ہے: نیو ےارک ٹائمز

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ قبائلی علاقوں پر ڈرون طیاروں کی خفیہ پروازوں کے ذریعے ایسی معلومات فراہم کررہا ہے جو بیت اللہ محسود کیخلاف کارروائیوں میں معاون اور مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ بات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ پروازیں ان پروازوں سے مختلف ہیں جو اس سے پہلے سی آئی اے کے زیراہتمام ہوتی رہی ہیں اور جس کا مقصد عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنا تھا۔ اخبار نے بتایا کہ امریکی حکومت محسود کیخلاف آپریشن کیلئے پاکستانی فوج کے مطالبے پر ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر اور دیگر ضروری سازوسامان بھی فوری طور پر فراہم کررہی ہے۔