جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے 4 ستمبر کو عالمی یوم حجاب کے پروگرام تشکیل دے دیئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے چھ رکنی وفد نے نائب ناظمہ حمیرا طارق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے راہنماﺅں سے ملاقات کی اور انہیں یوم حجاب کے سلسلے میں اپنے پروگرام کی تفصیلات بتائیں ۔ وفد میں سمیحہ راحیل قاضی ، رعنا فضل ، عافیہ سرور اور دیگرخواتین شریک تھیں۔ اجلاس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کی ۔ اجلاس میں نائب امیر راشد نسیم ، نائب قیمین وقاص جعفری اور محمد اصغر نے شرکت کی ۔ خواتین رہنماﺅں نے 4 ستمبر عالمی یوم حجاب کے پروگراموں کو تشکیل دیا ، نیز منصوبہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔