پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا ¾ دشمنوں کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی : پیر اشرف رسول
فیروزوالا ( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ وطن دشمنوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا ۔ ملک کی سالمیت اور عظمت پر کسی کو زبان کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ حکومت کو پے در پے ملنے والی کامیابیاں مخالفین کو بری طرح کھٹک رہی ہیں ۔ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت مسلم لیگ کی حکومت کا مشن ہے ۔ اس مشن کی تکمیل کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ملک کی ترقی اور قومی خوشحالی میں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت کا کردار مثالی ہے۔